the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
(ایجنسیز)
بیدر شہر کے ملتانی کالونی میں واقع بیادگارِ حضرت الحاج حافظ و قاری مولانا مفتی محفوظ احمد قاسمی ؒ ’’ مدرسہ فیض القُرآن‘‘ کے زیر اہتمام مدرسہ ہذا کی جانب سے ایک عظیم الشان کوئیز مقابلہ بعنوان سیرت النبیؐ و’’ جلسہ عصرِ حاضر میں دینی مدارس کی اہمیت ‘‘کا انعقاد عمل میں آیا۔اس جلسہ کی سرپرستی مولانا مفتی شیخ فاروق احمد قاسمی صدر مدرس مدرسہ مدینۃ العلوم بیدر نے کی جبکہ صدارت مولانا سید عبدالوحید قاسمی مدرس مدینۃ العلوم بیدر نے کی ۔ اور جلسہ کی نگرانی مولوی محمد اسمعیل امام و خطیب مسجدِ مکی بیدر نے کی ۔مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی امام و خطیب جامع مسجد بیدر‘ سید مظہر ہاشمی اور بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے شرکت کی ۔اس موقع پر بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ مدارسِ اسلامیہ دنیا میں اسلام کی حقیقی روح کے محافظ و نگہبان شریعتِ اسلامی کی صحیح تفسیر و تشریح کے امن اور اُمتِ مسلمہ کے بے مثال علمی ورثہ کے پاسبان ہیں ‘نیز مسلمانوں کے روشن تاریخی کردار کے حامل اور اسلاف کی پاکیزہ رویات کے وارث ہیں ۔ ان سے ایک طرف مسلمانوں کو اسلامی علوم و فنون کے ایسے ماہرین فراہم ہوتے ہیں جو اسلامی اخلاق و اعمال اور دینی افکار و کردار کے نقیب ہوتے ہیں‘ دوسری طرف وہ ملک کو امن پسند ایمان دار فرض شناس کا پیغام عام کرتے ہیں ۔ ہندوستان میں ان مدارس کا وجود جمہوریت کی ایک عظیم علامت ہے ۔ مدارس نے ملک میں جمہوریت اور قومی یک جہتی کو فروع دینے میں جو عظیم رول ادا کیا ہے وہ ہندوستان کی تاریخ کا ایک تابناک اور روشن حصہ ہے ۔ انھوں نے زور دے کر کہا اکثر والدین لڑکیوں کی تعلیم کیلئے خصوصی توجہ نہیں دیتے‘ جبکہ لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا وقت ہی اہم ضرورت ہے اور اسلام میں بھی مرد و عورت کو علم حاصل کرنے کا حکم دیا گیاہے ۔ انھو ں نے حضرت عائشہ صدیقہؓ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہؓ کو سینکڑوں احادیث یاد تھے ۔اور دنیا میں کئی ایسے نامور شخصیات گزرے ہیں جن کی ترقی میں ان کی والدہ نے اہم رول ادا کیا ہے ۔اسی لئے آج کے اس دور میں لڑکی کا تعلیم حاصل کرنا اس لئے ضروری ہے کہ مستقبل میں ایک تعلیم یافتہ بیوی ‘ بہن اور ماں کاکردار ادا کرنے والی خواتین ہوتی ہیں ۔ڈاکٹر پی سی جعفر نے کہا کہ حضرت محمد ؐ کو سب سے پہلے جو آیات نازل ہوئی ہیں اس میں پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔اسلام نے حصول تعلیم کیلئے مرد و خواتین کو حکم دیا ہے ۔انھو ں نے کہا کہ آج مدرسہ فیض القُرآن کے طلباء نے2ماہ کے گرمائی تعطیلاتی کورس میں جس طرح دینی تعلیم کے حصول کیلئے کوشش کی ہے یقیناًاس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ خوش نصیب ہیں وہ والدین جو طلباء کی تعلیم کیلئے فکر مند ہوتے ہیں آج طلباء وطالبات نے سیرت النبی ؐکوئیز میں جو مُظاہرہ پیش کیا ہے واقعی قابلِ ستائش ہیں یہ طلباء اور انھیں تعلیم و تربیت دینے والے اساتذہ و والدین ۔مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی امام و خطیب جامع مسجد بیدر نے کہا کہ قرآنِ مجید مکمل ہدایت ہے ‘یہ آفاقی انقلابی کتاب ہے ‘اس کتاب کے ذریعے ایک غیر مہذب قوم میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا گیا۔قرآنِ مجید کے ذریعے سے آج دنیا میں ایسی ایسی شخصیات ہیں جنھیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔قرآنِ مجید علوم کا سمندر ہے ‘قرآنِ مجید کو معنی کے ساتھ پڑھنا چاہئے ۔آج یہ جان کر بڑی مسرت ہوئی ہے کہ مدرسہ فیض القُرآن بیدر حضرت الحاج حافظ و قاری مولانا مفتی محفوظ احمد قاسمی ؒ کی یاد میں شہر کے ملتانی کالونی میں شروع کیا گیا ہے ۔بہت مُختصر مدت میں تعلیم و تربیت کے بہترین نظم سے مدرسہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔مولانا نے کہا کہ آج کے اس پُر فتن دورمیں بچوں کو دین سے واقفیت کا احساس کرتے ہوئے کہ کیسے بچوں میں دینی شعور بیدار ہو اور بچے اپنی زندگی اسلامی طریقہ پر کس طرح گزاریں‘اسی بات کے پیشِ نظر رکھتے ہوئے مدرسہ ہذا کے ذمہ دار حافظ محمد مظہر احمد کی کاؤشوں سے آج سیرت النبی ؐکوئیز اور جلسہ بعنوان عصرِ حاضر میں دینی مدارس کی اہمیت ‘‘کا



انعقاد ہم سب کو دعوتِ فکر دیتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر ایک آئی اے ایس آفیسر ہوتے ہوئے بھی دین کی رسی کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں ۔یہ ہمارے لئے مثال ہے کہ ان کے معصوم نونہال فرزند اجمل ظُہیرنے بھی روزانہ قُرآن مجید کی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کیلئے بھی خصوصی توجہ کریں ۔دینی تعلیم ہمیں آخرت میں سرخرو کرنے والی تعلیم ہے ۔ اگر ہم اس تعلیم سے دور رہیں گے تو ہم دنیا میں بھی زوال ٖپذیر ہوں گے اور آخرت میں ہمارا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔انھوں نے اولیائے طلباء اور خصوصا طلباء و طالبات کی ماؤں سے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ کرتے ہوئے دینی تعلیم کیلئے دلچسپی پیدا کروائیں ۔ مولانا مفتی شیخ فاروق احمد قاسمی صدر مدرس مدرسہ مدینۃ العلوم بیدراورمولانا سید عبدالوحید قاسمی مدرس مدینۃ العلوم بیدر نے اپنے خطاب میں مدرسہ ہذا کے طلباء کی دو ماہ کی دینی تعلیم کی تربیت پر مدرسہ ہذا کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے نہایت ہی مسرت کا اِظہار کیا اور کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مدرسہ ہذا کے طلباء دو مہینے کی تربیت نہیں دی گئی بلکہ دو سال کی تربیت دی گئی ہے۔ اتنے کم عرصہ میں دین سے اتنی زیادہ واقفیت کا اندازہ طلباء کے کوئیز مقابلہ سے ہوگیا ہے ۔انھوں نے اساتذہ کرام کے ساتھ والدین کی محنتوں اور ان کی پرورش اور تربیت کو قابلِ ستائش بتایا۔مولانا سید عبدالوحید قاسمی نے اس موقع پر حضرت بختیار کاکی ؒ اور عبدالقادرجیلانی ؒ کی والدہ محترمہ کی تربیت کے واقعات بیان کئے اور کہا کہ بچوں کا ذہن بچپن میں جس طرف بھی موڑ دو اُس طرف ہوجائے گا۔والدین کی خصوصی توجہ اگر بچوں پر ہوتی ہے تو یقیناًبچے بچپن میں دینی تعلیم سے آراستہ ہوکر مستقبل میں اعلی مقام حاصل کرسکتے ہیں ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کے فرزند اجمل ظُہیر کو اعزازی انعام سے نوازا گیااورکوئیز مقابلہ جات میں بہترین مُظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔جن کے نام اس طرح ہیں گروپ نمبر1میں امتیاز ی اول انعام حاصل کرنے والے محمد راحیل بن نورالحسن انور‘ امتیازی دوم محمد عذیر بن محمد تاج الدین‘ امتیازی سوم محمد سیف بن محمد شیخ محبوب‘ گروپ نمبر2میں امتیازی اول انعام حاصل کرنے والی قُرۃ العین بنت عبدالعزیز منا بھائی مجلسی رکن بلدیہ بیدر‘امتیازی دو انعام مدیحہ عرشین بنت محمد حبیب الرحمن ‘امتیازی سوم انعام آمنہ کوثر صفا بنت نور الحسن انور‘گروپ نمبر3 امتیازی انعامِ اول اقراء یمین بنت عبدالعزیز منا بھائی مجلسی رکن بلدیہ بیدر‘امتیازی انعام دوم زویا فاطمہ بنت شیخ مجاہد ‘امتیازی انعام سوم عائشہ صدیقہ بنت مولانا محمد محمود ‘گروپ نمبر4میں امتیاز ی انعام اول حسیب الرحمن بن محمد حبیب الرحمن ‘امتیاز انعام دوم شیخ سمیر بن شیخ قمر الدین ‘امتیازی انعام سوم محمد فیصل بن محمد شکیل احمد کو ان کے علاوہ ت کوئیز مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام طلباء و طالبات کو ترغیبی انعامات شرکائے جلسہ میں مہمانانِ خصوصی صدرِ جلسہ اور سرپرستِ جلسہ اور نگران جلسہ کے علاوہ محمد نثار احمد سابق رکن بلدیہ بیدر‘محمد نبی قریشی رکن بلدیہ بیدر‘محمد عبدالعزیز منا بھائی مجلسی رکن بلدیہ بیدر اور علمائے دین کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے ۔جلسہ کا آغاز محمد راحیل کی قراء تِ کلام پاک سے ہوا جبکہ ابوذر مجتہدی نے حمد باری تعالی ‘اور حافظ محمد ظہیر احمد نے نعتِ رسولؐ سنانے کی سعادت حاصل کی۔کوئیز مقابلہ جات میں ججس کے فرائض مولانا رفیق احمد قاسمی مدرس مدینۃ العلوم بیدر‘حافظ محمد فہیم فیضی مدرس مدینۃ العلوم بیدر اور مولانا شمس الہدی مدرس دارالعلوم محمودگاوان نے بحسن خوبی انجام دئیے ۔حافظ محمد مظہر احمد د کے اِظہار تشکر پر رات دیر گئے جلسہ اختتام کو پہنچا ۔انتظامات میں مولانا محمد شاکراحمد کی نگرانی میں اہلیانِ محلہ کے ذمہ داران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔جلسہ میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی ۔خواتین کے علیحدہ پردہ کا معقول انتظام کیا گیا تھا ۔***
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
Shagyfta Anjum Says:
"Seerat Ul Nabi Quiz O Jalsa Asar E Hazir Mein deeni madarees ki Ahmiyat" waqyee nihayat he Pur Asar Aur Dawat E Fikr Jalsa Tha , ALLAH Bidar ke Deputy Commissioner Dr P C Jafar Ko Khub Traqi Ataa Kare jinhaun Ne yahan Deeni Madarees ke Taluq se aur Khuwateen ke taluq se Achih bat kahi Hai

Comment posted on May 23 2014
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.